ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: پولیس کے خوف سے سائڈلیتے وقت ٹرک الٹ گیا۔ کلینر کی موت۔ برہم عوام نے کیا راستہ روک کر احتجاج

مینگلور: پولیس کے خوف سے سائڈلیتے وقت ٹرک الٹ گیا۔ کلینر کی موت۔ برہم عوام نے کیا راستہ روک کر احتجاج

Tue, 18 Dec 2018 20:48:36    S.O. News Service

منگلورو18؍دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو شہر کے مضافات تھوکٹو میں پولیس نے گاڑی روکنے کے لئے کہاتوکیرالہ کی طرف جانے والے ایک ٹرک کے ڈرائیور نے اپنی گاڑی سائڈ میں لے جانے کی کوشش کی جس کے دوران گاڑی الٹ گئی اوراس کے نتیجے میں وسنت کمار (25سال) نامی کلینر ہلاک ہوگیا، جو کہ شکاری پور کا رہنے والا تھا۔ 

بتایاجاتا ہے کہ تھوکٹو جنکشن پرٹریفک پولیس نے گاڑیاں روک کر تلاشی مہم چلارکھی تھی۔ اس سے قریب ہی اوور برڈج کا تعمیراتی کام چل رہا تھا۔ جب ٹرک ڈرائیور نے پولیس کے اشارے پر گاڑی سڑک کنارے لگانے کی کوشش کی توتعمیراتی کام کی وجہ سے بنے ہوئے گڈھے میں ٹرک الٹ کر گرگیا۔کلینر وسنت کمار ٹرک کا توازن بگڑنے سے پہلے ہی سڑک گرگیا تھااس لئے وہ گاڑی کے نیچے دب گیا اوربری طرح زخمی ہوگیا۔ فوری طور پر اسے اسپتال میں داخل کیا گیالیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا۔اس حادثے کے لئے پولیس کی بے پروائی کو ذمہ دارقرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں سے سڑک روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی وجہ سے منگلورو ۔کیرالہ کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے77 پوری طرح جام ہوگیا۔


Share: